ویب ڈیسک: سابق ٹیسٹ کرکٹر و تجزیہ کار تنویر احمد کی والدہ انتقال کرگئیں۔
سابق کپتان راشد لطیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تنویر احمد کی والدہ کے انتقال کی تصدیق کی اور دعا کی درخواست کی ہے۔راشد لطیف نے کہا کہ اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔