کراچی(آئی این پی ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کراچی کے ایک کال سینٹر میں کارروائی کرتے ہوئے فراڈ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر چھاپہ مارا گیا جہاں مختلف اسکیمز کے تحت غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا تھا اور ملزمان غیر ملکی بینکوں کے افسران ظاہر کرکے شہریوں سے رقوم بٹورتے تھے