بنکاک(آئی این پی )اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم(یو این او ڈی سی )نے کہا ہے کہ مشرقی تیمور میں ایک مشتبہ کال سینٹر اور کمپنیوں کے نیٹ ورک کا سراغ ملا ہے، جن کے روابط حال ہی میں قائم ہونے والے فری ٹریڈ زون سے جڑے ہیں۔ امریکی خبررساںادارے کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیا میں ایسے مراکز تیزی سے پھیل رہے ہیں جو انٹرنیٹ کے ذریعے دھوکا دہی کے فراڈ کرتے ہیں اور ہر سال متاثرین کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچاتے ہیں۔