فیض آباد کے مقام پر آئل ٹینکر الٹ گیا، بڑی مقدار میں فیول سڑک پر پھیل گیا

اسلام آباد (آن لائن)  اسلام آباد کے مصروف ترین علاقے فیض آباد میں آئل ٹینکر الٹنے کے باعث سڑک پر بڑی مقدار میں فیول پھیل گیا، جس سے علاقے میں آگ لگنے کا خدشہ پیدا ہوگیا جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں کو فوری طور پر موقع پر طلب کر لیا گیا۔