بس ، ٹرالرمیں تصادم ، 3افراد جاں بحق،7زخمی

فیصل آباداڈا سوہل کے قریب ڈیرہ غازی خان سے آنے والی مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،چارزخمیوںکی حالت تشویشناک
فیصل آباد(خصوصی رپورٹ)فیصل آباد میں مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ 7مسافر زخمی ہوگئے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق جھنگ روڈ پر واقع اڈا سوہل کے قریب حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈیرہ غازی خان سے آنے والی مسافر بس پیچھے سے ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ایک خاتون سمیت 3افراد موقع پر جاں ہی بحق ہوگئے جبکہ 7افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں میں سے 4افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں فوری طور پر الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔