آئندہ ماہ سے رجسٹریشن ، فکسڈ ٹیکس سکیم میں رجسٹرڈ ریٹیلرز کو ریٹرنز فائل کرنا ہو گی
موبائل ایپ میںاردو، انگلش، سندھی، بلوچی زبان میں لانچ کی جائے گی: وزارت خزانہ
اسلام آباد(آن لائن)تاجروں کی فکسڈ ٹیکس اسکیم میں رجسٹریشن کیلئے موبائل ایپ تیار کر لی گئی، آئندہ ماہ سے رجسٹریشن شروع ہو گی، ستمبر کے دوران فکسڈ ٹیکس اسکیم میں رجسٹرڈ ریٹیلرز کو ریٹرنز فائل کرنا ہو گی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ریٹیلرز کیلئے وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ ہفتے تک فائنل موبائل ایپ متعارف کرا دی جائے گی۔رواں ہفتے کے دوران ٹرائل بنیادوں پر موبائل ایپ کو لانچ کر کے ایکسرسائز کی جائے گی، چھوٹے تاجروں کی موبائل ایپ کے ذریعے آئندہ ماہ سے رجسٹریشن شروع ہو جائے گی، ستمبر کے دوران فکسڈ ٹیکس اسکیم میں رجسٹرڈ ریٹیلرز کو ریٹرنز فائل کرنا ہو گی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق موبائل ایپ میں اردو، انگلش، سندھی، بلوچی زبان میں لانچ کی جائے گی