آسان ٹیکس سکیم میں رجسٹرڈ نہ ہونے والوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

 انفورسمنٹ کا طریقہ کار جلد سامنے لائیں گے:وزیر مملکت بلال اظہرکیانی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ
اسلام آباد (آئی این پی )حکومت نے آسان ٹیکس اسکیم میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بتایا کہ انفورسمنٹ کا طریقہ کار جلد سامنے لائیں گے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی نوید قمر کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ اگر 20 فیصد دکاندسر بھی رجسٹرڈ نہیں ہوئے تو آپ زیرو پر کھڑے ہیں۔ وزیرِ مملکت برائے خزانہ نے بتایا کہ تاجروں کے تمام مطالبات ماننے کے باوجود آسان ٹیکس اسکیم میں توقع کے مطابق رجسٹریشن نہیں ہوئی۔ اب حکومت نان فائلر دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور جرمانوں کا آغاز کر رہی ہے