ایف بی آر کا چھوٹے دکانداروں کیلئے خصوصی ٹیکس طریقہ کار متعارف، نوٹیفکیشن

 سالانہ 20 کروڑ روپے تک کاروبار کرنیوالے انفرادی دکاندار سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے
 طریقہ کار صرف ٹیکس سال 2026 کیلئے نافذ ہوگا ،  مجموعی کاروبار پر ایک فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا 
اسلام آباد(آئی این پی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)  نے چھوٹے دکانداروں کیلئے خصوصی ٹیکس طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔   نوٹیفکیشن کے مطابق سالانہ 20 کروڑ روپے تک کاروبار کرنے والے انفرادی دکاندار سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے، خصوصی طریقہ کار صرف ٹیکس سال 2026 کیلئے نافذ ہوگا جبکہ سکیم کے تحت مجموعی کاروبار پر ایک فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹرن کے ساتھ کم از کم 25 ہزار روپے نقد ٹیکس ادا کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ ودہولڈنگ ٹیکس قابلِ ادائیگی ٹیکس سے منہا کیا جا سکے گا اور اضافی رقم واپس نہیں ہوگی