لاہور(آئی این پی)نئے تعینات ہونے والے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ خان نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس پہنچنے پر لا افسران نے ان کا استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر نئے ایڈووکیٹ جنرل نے دفتر کے تمام لا افسران سے ملاقات بھی کی۔بیرسٹر ظفر اللہ خان کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی امجد پرویز کا نام لاہور ہائیکورٹ کے جج کے لیے منظور ہونے کے بعد عمل میں آئی۔