اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق وزارت صحت آمد پر وفاقی سیکریٹری ہیلتھ ندیم محبوب اور وزارت کے سینئر حکام نے وفاقی وزیر صحت کا استقبال کیا، وزارت کا قلم دان سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیر صحت کو صحت کے امور سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی گئی، جس میں پی ایم ڈی سی، ڈریپ، پاکستان نرسنگ کونسل، پولیو اور اسپتالوں کی ورکنگ سے متعلق بریفننگ شامل تھی