وزیر اعظم کی نواز شریف سے ملاقات، سانحہ پمز سے متعلق آگاہ کیا

 جاتی عمرہ میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال
 لاہور(آئی این پی )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ جاتی عمرہ میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو سانحہ پمز سے متعلق آگاہ کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ مسلم لیگ ن کو سانحہ پمز کے بعد لئے جانے والے ایکشن کے بارے میں آگاہ کیا۔