اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا کو نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بتایا ہے ایوی ایشن اور انسداد منشیات کی کمیٹیوں کو بحال کرنے کیلئے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔سوموار کو سینیٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ ایوی ایشن اور نارکوٹیکس کمیٹیوں کی بہت اہمیت ہے ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کمیٹیوں کو بحال کیا جائے کیونکہ یہ ڈویژن موجود ہیں ۔اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہاکہ ایوان کی جانب سے جو سفارشات سامنے آئی ہیں اس کو وزیر اعظم کے سامنے پیش کیا جائے گاکہ دونوں کمیٹیوں کو بحال کیا جائے