اسلام آباد ورلڈ سیفٹی انڈیکس میں 401 شہروں میں سے 83 واں محفوظ ترین شہر قرار
اسلا م آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد لندن، ماسکو، ٹورنٹو، گلاسکو اور استنبول سے زیادہ محفوظ شہر بن گیا، اسلام آباد ورلڈ سیفٹی انڈیکس میں 401 شہروں میں سے 83 واں محفوظ ترین شہر قراردے دیا گیا۔ فصیل کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر پولیس اصلاحات اور جدت رنگ لے آئی،اسلام آباد پولیس نے سال 2026 میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر کمان شہریوں کے تحفظ کیشاندار رزلٹ سامنے آگئے۔ نومبیو کے تازہ ترین ورلڈ سیفٹی انڈیکس میں اسلام آباد 401 شہروں میں 83 ویں محفوظ ترین شہر قرار دیدیا گیا ، اسلام آباد لندن، ماسکو، ٹورنٹو، گلاسکو اور استنبول سے زیادہ محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں 2026 کے دوران جرائم میں 27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی