کالے شیشے ایک فیشن بن چکا، لوگ سکن کی بیماری کا بہانہ کرتے ہیں :سینیٹ قائمہ کمیٹی میں اظہار خیال
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری نے کہاہے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور لندن سے زیادہ محفوظ ہے،کالے شیشے ایک فیشن بن چکا ہے اور لوگ اسکن کی بیماری کا بہانہ کرتے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں گاڑیوں کے کالے شیشے کے حوالے سے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کالے شیشوں سے متعلق بیرون ملک اضافی فیس جمع کرائی جاتی ہے، اگر کوئی سکیورٹی یا پھر شوق کے لیے کالے شیشے استعمال کرتا ہے تو وہ فیس دے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہم نے آخری میٹنگ میں کہا تھا جب تک پالیسی نہ بنے کارروائی نہ کریں، اس کے باوجود لوگوں پر 50 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ کمیٹی ہمیں گائیڈ کرے، اس کی پالیسی کسی صوبے اور وفاق میں نہیں ہے