سابق سیکرٹری جنرل سارک نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کرگئے۔۔

ٹورنٹو (خصوصی رپورٹ ) پاکستان کے سابق سفارت کار اور سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے، وہ اووکول میموریل ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔نعیم الحسن مختلف ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے۔ نعیم الحسن 1996 سے 1998 تک سارک کے سیکرٹری جنرل رہے، وہ 2001 میں سفارت کاری سے ریٹائرڈ ہوئے۔ نعیم الحسن کچھ برسوں سے ٹورنٹو میں اپنے بچوں کے ساتھ رہ رہے تھے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ اسنا مسجد مسی ساگا میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین اووکول کے قبرستان میں کی جائے گی۔