سیاسی پناہ لینے سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کُن قرار دے دیا
کراچی (یواین پی) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے سوشل میڈیا پر جاری مہم پر ردعمل دیتے ہوئے ٹورنٹو میں عملے کی گمشدگی کی خبروں کی تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن نے عملے کی گمشدگی اور سیاسی پناہ لینے سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کُن قرار دیا ہے، اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مخالف بعض حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایک ٹوئٹ جس میں قومی ایئر لائن کی ایک مخصوص پرواز کے تمام عملے کے لاپتہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، مکمل طور پر بے بنیاد ہے، اس ٹوئٹ کا مقصد قومی ایئر لائن اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے کیوں کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور یہ خبر گمراہ کُن و جعلی ہے