پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
اسد قیصر نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے معاملے پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی پیٹرولیم لیوی کے خلاف جاری تحریک کو وہ عوامی تحریک سمجھتے ہیں۔لیاقت بلوچ نے اسد قیصر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اس وقت کراچی میں ہیں، وہ ان کا پیغام ان تک پہنچا دیں گے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ پُرامن احتجاج آئینی حق ہے اور ملک میں ہر شخص کو پُرامن احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے۔ جماعت اسلامی بھی پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔