پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق، اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کے بارے میں بھی استفسار کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے اس رابطے میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں کی آئندہ ہفتے ملاقات طے پائی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کے دوران پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن کے گرینڈ الائنس میں شامل ہونے کی دعوت دے گی۔