سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، سرمایہ کاری، اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر بات چیت کی۔سعودی کابینہ کے اجلاس میں غزہ کی جنگ بندی معاہدے کو فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کی امید قرار دیا گیا، خاص طور پر مشرقی یروشلم کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے تناظر میں۔رپورٹس کے مطابق محمد بن سلمان نے امریکہ کے ساتھ اگلے چار سالوں میں 600 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا اور اضافی مواقع پر مزید سرمایہ کاری کا عزم ظاہر کیا۔