آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: ویرات کوہلی ایک درجہ ترقی کرکے دوسرے نمبر پر آگئے

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: ویرات کوہلی ایک درجہ ترقی کرکے دوسرے نمبر پر آگئے

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کرکے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔

کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں ناقابل شکست 139 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 9 چھکے شامل تھے۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی ریکارڈ 55ویں سنچری تھی۔ویرات کوہلی 796 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ بھارتی کپتان شبمن گل 816 پوائنٹس کے ساتھ بدستور رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 794 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور روہت شرما 719 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔27 ستمبر کو مردوں کی ون ڈے کرکٹ میں ایک منفرد ریکارڈ بھی قائم ہوا، جب ایک ہی روز 6 سنچریاں اسکور کی گئیں۔

 جنوبی افریقا کے ٹیمبا باووما اور ڈیوڈ ملر، ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز اور انگلینڈ کے ٹام بینٹن نے بھی تین ہندسوں کی اننگز کھیلی۔سری لنکا کے کوشال مینڈس 121 رنز کی اننگز کی بدولت 3 درجے ترقی کرکے کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج تیسرے، بھارت کے کلدیپ یادیو پانچویں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔