بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ نمبر ایک بن گئے.
نئی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق ویرات کوہلی نے ہم وطن روہت شرما سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دوسری پوزیشن پر آگئے جبکہ روہت شرما تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔پاکستان کے بابر اعظم چھٹی اور سلمان آغا سترہویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ بالرز میں راشد خان، جوفرا آرچر اور کلدیپ یادیو پہلی سے تیسری پوزیشن پر ہیں، جبکہ پاکستان کے ابرار احمد نویں اور حارث رؤف بائیسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔