دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم ایک درجہ مزید نیچے آکر 14ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
بیٹرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما نے پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی ہے، جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجہ نیچے آکر دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردک پانڈیا بدستور نمبر ون ہیں۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی پوزیشنز میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی۔ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بولرز میں بھارت کے جسپریت بمراہ سرفہرست ہیں، جبکہ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجہ بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔پاکستانی پلیئرز میں ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل 12ویں نمبر پر واحد پاکستانی بیٹر ہیں۔ بولرز میں نعمان علی پانچویں اور ساجد خان 20ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔