بھارت کے معروف بیٹسمین ویرات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں مسلسل دوسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوگئے ہیں۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں، ویرات کوہلی صرف 4 گیندوں کا سامنا کر سکے اور بغیر کوئی رن بنائے زیویئر بارٹلیٹ کا شکار بن گئے۔اس سے قبل، پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں مچل اسٹارک نے ویرات کوہلی کو صفر پر آؤٹ کیا تھا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ویرات کوہلی مسلسل دو ون ڈے میچز میں صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں، جو ان کی کارکردگی کے لیے ایک نادر اور افسوسناک ریکارڈ ہے۔
ایڈیلیڈ میں آؤٹ ہونے کے بعد، ویرات کوہلی پویلین واپس جاتے ہوئے اپنے گلوز ہاتھ میں اٹھائے اور اوپر کی جانب دیکھتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا۔ ان کے چہرے پر مایوسی جھلک رہی تھی، جبکہ شائقین نے ان کی عزت افزائی میں کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں، جس سے ان کی مقبولیت اور حوصلہ افزائی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔