لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں 10 روزہ بسنت منانے کی منظوری دے دی، بسنت کی تقریبات 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک جاری رہیں گی۔
منظور شدہ شیڈول کے مطابق 5 فروری کو یومِ کشمیر کے موقع پر بسنت کی تقریبات ایک روز کے لیے معطل رہیں گی۔ اس دوران لاہور میں مختلف بسنت تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ گزشتہ بسنت کے مقابلے میں شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ 10 روزہ بسنت پنجاب کے تہذیبی رنگ اور لاہور کی تاریخی و ثقافتی روایت کے فروغ کا باعث بنے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے انتظامات ذمہ داری اور فرض شناسی کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ رواں سال فروری میں لاہور میں 6 سے 8 فروری تک بسنت منائی گئی تھی، جبکہ 2027 کے لیے حکومت نے اس ثقافتی سرگرمی کا دورانیہ بڑھا کر 10 روز کردیا ہے۔