لاہور ہائیکورٹ؛ پنجاب بھر میں بسنت منانے سے متعلق درخواست پر پیشرفت

لاہور ہائیکورٹ؛ پنجاب بھر میں بسنت منانے سے متعلق درخواست پر پیشرفت

پنجاب بھر میں بسنت فیسٹیول منانے کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

جسٹس اویس خالد نے شہری اشبا کامران کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ بسنت سے متعلق بلاتفریق پالیسی مرتب کریں۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کی رائے سن کر 60 روز کے اندر پالیسی تیار کر کے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔عدالت کے حکم پر ہوم ڈپارٹمنٹ نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرائی، جس میں بتایا گیا کہ قانون کے مطابق ڈپٹی کمشنر حکومت کی منظوری کے بعد مختص کردہ دنوں میں بسنت منانے کی اجازت دے سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی ذمہ داری ہوگی کہ شہریوں کے تحفظ اور قانون میں دی گئی حفاظتی تدابیر کو یقینی بنایا جائے۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ پتنگ فروخت اور بنانے والوں کی رجسٹریشن لازمی ہوگی، دھات کے دھاگے سمیت دیگر خطرناک دھاگے استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہوگی، اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے سیفٹی راڈز کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔ڈی سی لاہور کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بسنت کی اجازت دی گئی ہے، اور رپورٹ میں عدالت سے درخواست کی گئی کہ کیس کو خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔