پنجاب حکومت نے آئندہ سال بسنت منانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اس بار روایتی طور پر فروری کے بجائے جنوری کے آخر میں جشن منایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، رمضان المبارک کے آغاز کے پیش نظر، بسنت کی تاریخ جنوری کے آخر میں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حتمی تاریخ کا اعلان صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔اسی طرح، ڈور، گڈی اور پتنگ سازی کی اجازت بھی جلد دے دی جائے گی، اور سیلابی صورتحال اور مون سون کے بعد پتنگ بازی سے متعلق اقدامات کی بھی متوقع پیش رفت ہے۔حکام کے مطابق، بسنت کے انعقاد اور پتنگ بازی کے حوالے سے تمام امور قواعد و ضوابط کے تحت حتمی شکل دی جائے گی تاکہ جشن امن و امان کے ساتھ منایا جا سکے۔