گجر پورہ میں شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم میاں جنید نے چند ماہ قبل متاثرہ لڑکی سے دوستی کی تھی اور ملاقات کے بہانے اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی جانب سے شادی کا مطالبہ کرنے پر ملزم نے مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔گجر پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم میاں جنید کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔