لاہور پولیس نے ستوکتلہ میں کارروائی کرتے ہوئے طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے اور بلیک میلنگ کے ذریعے لاکھوں روپے ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات:
ایف آئی آر کے مطابق سرگودھا کے رہائشی کی بیٹی لاہور میں ایک نجی میڈیکل یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہی تھی، جہاں اس کی دوستی کلاس فیلو عمر نامی نوجوان سے ہوئی۔ عمر نے طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیا اور بارہا زیادتی کا نشانہ بنایا۔بعد ازاں، ملزم نے لڑکی کی فحش ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور میڈیکل اسٹور بنانے کے بہانے 18 لاکھ روپے بھی ہتھیا لیے۔
پولیس کارروائی:
طالبہ کی مدعیت میں تھانہ ستوکتلہ میں مقدمہ درج ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے فوری نوٹس لیا۔ ایس پی صدر ڈویژن ڈاکٹر غیور احمد خاں کی نگرانی میں ایس ایچ او ستوکتلہ ہاشم افتخار بھٹی نے کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم عمر کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او ستوکتلہ کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔