لاہور: گجر پورہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق، ملزم نے چند سال قبل متاثرہ لڑکی سے آن لائن ایپ کے ذریعے دوستی کی تھی، اور ملنے کے بہانے لڑکی کے گھر آیا جہاں اس نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ لڑکی نے شادی کے لیے درخواست کی تو ملزم نے اسے دھمکیاں دیں اور اس کا نمبر بلاک کر دیا۔ایس پی منزہ کرامت کے مطابق، ملزم ارسلان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے، اور انہوں نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔