نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والی ندا کوثر نامی لڑکی کو مبینہ طور پر تین ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعہ تھانہ نگن پور کے علاقے لوحے جٹاں میں پیش آیا۔

واقعے کی تفصیلات:
ایف آئی آر کے مطابق، ملزم لیاقت علی نے متاثرہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کاہنہ بلوایا۔ وہاں سے وہ اسے گاڑی میں الہ آباد لے گیا اور پھر نگن پور کے علاقے میں ایک حویلی منتقل کر دیا، جہاں دو دیگر افراد کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر زیادتی کا ارتکاب کیا۔

پولیس کارروائی:
متاثرہ لڑکی کے بیان پر تھانہ نگن پور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔نامزد ملزمان میں لیاقت علی، جاوید اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔