اداکارہ و میزبان فرح سعدیہ نے بچپن کے صدمات اور زندگی کے مسائل کا ذمہ دار والدین کو ٹھہرانے کے بڑھتے رجحان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں فرح سعدیہ نے کہا کہ آج کل ہر مسئلے کا الزام والدین پر ڈالنا ایک رجحان بن چکا ہے، حالانکہ والدین ہر معاملے میں غلط نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص اپنی غلطیوں کی ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے مسلسل والدین کو موردِ الزام ٹھہراتا رہے تو اس میں خود پسندی کی خصوصیات پیدا ہوسکتی ہیں۔اداکارہ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ والدین خود بھی ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہوسکتے ہیں اور بعض حالات میں ان کا رویہ بچوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔فرح سعدیہ کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آئیں۔ بعض صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کیا، جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ والدین کے رویوں سے پیدا ہونے والے بچپن کے صدمات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔