پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین نے 54 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں ملوث شوہر کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ شیئر کر دی
معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے اپنے شوہر عاطف احمد خان کی 54 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں گرفتاری کے بعد انسٹاگرام پر ایک مبہم پوسٹ شیئر کی۔ نادیہ حسین نے اپنی میک اپ کے بغیر سادہ تصویر کے ساتھ ایک پیغام لکھا، جس میں کہا، "تاریکی میں روشنی زیادہ نمایاں ہوتی ہے اور میں وہ روشنی ہوں۔"خیال رہے کہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف احمد خان کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ روز انہیں 54 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔