پریشے عدنان سے لباس پر سوال، سوشل میڈیا صارفین نادیہ خان کی حمایت میں سامنے آگئے

پریشے عدنان سے لباس پر سوال، سوشل میڈیا صارفین نادیہ خان کی حمایت میں سامنے آگئے

فیشن ڈیزائنر پریشے عدنان سے لباس سے متعلق سوال کرنے پر تنقید کا سامنا کرنے والی میزبان و اداکارہ نادیہ خان کے دفاع میں سوشل میڈیا صارفین سامنے آگئے۔

نادیہ خان نے پریشے عدنان سے ان کی جم ویئر کلیکشن اور لباس کے حوالے سے سوال کیا تھا کہ کیا ان کے والدین ان کے اس انداز سے مطمئن ہیں؟ اس سوال کے بعد بعض شوبز شخصیات نے میزبان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔بعدازاں متعدد سوشل میڈیا صارفین نے نادیہ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میزبان نے صرف ایک سوال کیا تھا اور انہیں اس پر غیرضروری طور پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔کچھ صارفین نے پریشے عدنان کے لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے نادیہ خان کے سوال کو درست قرار دیا، جبکہ بعض نے مذہبی اور معاشرتی اقدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لباس سے متعلق سوال کرنے پر کسی کو اس حد تک تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔سوشل میڈیا پر اس معاملے کے حوالے سے مختلف آرا کا اظہار جاری ہے، جہاں صارفین نادیہ خان کے سوال اور پریشے عدنان کے لباس دونوں پر اپنی اپنی رائے پیش کررہے ہیں۔