سبزہ زار کے علاقے جھگی ناگرا میں گھر میں آگ لگ گئی، فائر فائٹنگ آپریشن جاری

سبزہ زار کے علاقے جھگی ناگرا میں گھر میں آگ لگ گئی، فائر فائٹنگ آپریشن جاری

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں جھگی ناگرا کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

 اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹنگ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر علاقے کو محفوظ بنایا جا رہا ہے۔آگ لگنے کی وجوہات کا تعین فائر فائٹنگ آپریشن مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔