روس کے انتہائی مشرقی علاقے امور ریجن میں فوجی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں عملے کے 6 ارکان ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق طیارہ 29 ستمبر کو امور ریجن میں تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ طیارہ ایک غیر آباد علاقے میں گرا، جس کے باعث زمین پر موجود افراد کے متاثر ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔روسی سرکاری خبر رساں ادارے ’ٹاس‘ کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں کی گئیں اور زخمی اہلکار کو طبی مرکز منتقل کردیا گیا۔