روس میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ٹیسٹ فلائٹ کے دوران تباہ، 7 سوار

روس میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ٹیسٹ فلائٹ کے دوران تباہ، 7 سوار

روسی وزارتِ دفاع کے مطابق ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ مرمت کے بعد کی گئی ٹیسٹ فلائٹ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے تاس نے بتایا کہ حادثے کے وقت طیارے میں 7 افراد سوار تھے، اور ان کی حالت کے بارے میں ابھی تک کوئی تصدیق شدہ معلومات موصول نہیں ہو سکی ہیں۔وزارتِ دفاع نے بیان میں کہا کہ حادثہ آئیوانوو ریجن میں پیش آیا، جو ماسکو کے مشرق میں تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ طیارہ غیر آباد علاقے میں گرا، جس کی وجہ سے مزید خطرے کے امکانات کم ہیں۔حادثے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور حادثے کی تحقیقات کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔خبررساں ادارے کے مطابق اس حادثے کا یوکرین پر روس کے جاری حملوں یا کیف کے کسی ممکنہ کردار سے کوئی تعلق ظاہر نہیں کیا گیا۔