روس میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ، 29 ہلاک

روس میں فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ، 29 ہلاک

روس کے کریمیا علاقے میں ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ اے این 26 گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک ہو گئے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق حادثے میں 23 مسافر اور عملے کے 6 ارکان جان کی بازی ہار گئے۔حکام کے مطابق طیارے نے اڑان بھری، لیکن کچھ دیر بعد پائلٹ کا ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے بعد طیارے کو حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو ٹیمیں طیارے کے ملبے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ تکنیکی خرابی بتائی جا رہی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔