ترکیہ کا سی-130 فوجی کارگو طیارہ آذربائیجان سے واپس ترکیہ کے لیے روانہ ہوا تھا کہ جارجیا کی سرحدی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔
ترک وزارتِ دفاع کے مطابق یہ حادثہ جارجیا کے علاقے میں پیش آیا، جہاں طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار تمام 20 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جن میں ترکیہ اور آذربائیجان کے فوجی عملہ شامل تھے۔ترک وزارتِ دفاع نے بتایا کہ جارجیا کے حکام کے تعاون سے سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق، این ٹی وی پر نشر ہونے والی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ طیارہ گھومتے ہوئے نیچے گرا اور زمین سے ٹکرا کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی، اور کہا کہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
برہانیتن دوران نامی ترک کمیونیکیشنز ڈائریکٹر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات سے بچیں اور صرف حکومتی ذرائع سے فراہم شدہ معلومات پر یقین کریں۔یہ طیارہ عام طور پر فوجیوں اور ساز و سامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اور اس حادثے کے بعد ترک وزارتِ دفاع نے ملک بھر میں فوجی پروازوں کے حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔