خدمت مراکز میں 15 مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں:فیصل کامران

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورمحمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ پولیس خدمت مراکز کے ذریعے ایک ہی چھت تلے 15 مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ موبائل پولیس خدمت مرکز پہلی شفٹ بروز پیر پیراگون سوسائٹی برکی،منگل کو بھٹہ چوک، بدھ کو جوڑے پل,جمعرات کو باٹا پور، جمعہ کو ویلنشیاء￿  ٹاؤن اور ہفتہ کو چوہنگ ملتان روڈ موجود ہو گی۔دوسری شفٹ بروز پیربرکی، منگل کو ریلوے پھاٹک تاج باغ، بدھ کو ہربنس پورہ،جمعرات کو لال پل مغلپورہ، جمعہ کو ویلنشیاء￿  ٹاؤن اور ہفتہ کو EMEسوسائٹی ملتان روڈ میں اپنے فرائض سر انجام دے گی۔محمد فیصل کامران نے کہا کہ موبائل خدمت مرکز کا دوشفٹوں میں فراہمی کا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔شہری مطلوبہ سہولت کے حصول کیلئے مطلوبہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔