خدمت مراکز : 15 ہزار 508 شہریوں کو سہولیات کی فراہمی

 لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 ہزار 508 شہریوں نے مختلف پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ 6 ہزار سے زائد نے پولیس ویریفیکیشن کروائی، 3 ہزار 487 نے کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کیا، 1592 نے کرایہ داری اندراج کروایا اور 338 نے گمشدگی کی دستاویزات درج کروائیں۔ رواں سال اب تک 26 لاکھ سے زائد شہری مراکز سے مستفید ہو چکے ہیں اور ہر ماہ لاکھوں شہری سہولیات حاصل کر رہے ہیں۔