موٹروے ایم فائیو حادثہ، زخمی دو افراد دوران علاج دم توڑ گئے

 لاہور(کرائم رپورٹر) موٹروے ایم فائیو پر ملتان کے قریب سوزوکی کیری بولان حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد دورانِ علاج دم توڑ گئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ کلومیٹر 729 ساو?تھ باو?نڈ پر پیش آیا، جہاں ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث سوزوکی کیری بولان حفاظتی رکاوٹ سے ٹکرا کر تیسری لین میں الٹ گئی۔حادثے کے نتیجے میں 37 سالہ اسامہ اور 18 سالہ عبدالوھاب زخمی ہوئے تھے۔ دونوں زخمیوں کو موٹروے پولیس نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ایف ڈبلیو او ایمبولینس کے ذریعے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شجاع آباد منتقل کیا، جہاں دونوں دورانِ علاج جانبر نہ ہوسکے۔