لاہور(کرائم رپورٹر) موٹروے ایم فائیو پر گھوٹکی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایس یو وی ڈرائیور جاں بحق جبکہ دو مسافر معمولی زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ایس یو وی کا پچھلا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی آگے جانے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔طلاع ملتے ہی موٹروے پولیس افسران فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کو ایف ڈبلیو او کی ایمبولینس کے ذریعے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گھوٹکی منتقل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق حادثے میں ایس یو وی ڈرائیور حیات موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ دو مسافر معمولی زخمی ہوئے۔ موٹروے پولیس نے جائے حادثہ پر ٹریفک کو محفوظ اور رواں رکھا، جبکہ سڑک تمام ٹریفک کے لیے کلیئر ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد نے حادثے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔