موٹروے ایم فور پر حادثہ، بچہ جاں بحق، دو زخمی

 لاہور (کرائم رپورٹر) موٹروے ایم فور پر پنڈی بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثہ ہو گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ سے کار پلازہ ڈیواڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بچہ موقع پر جاں بحق، 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو موٹروے پولیس نے ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔حادثہ کی اطلاع پر موٹروے پولیس اور ایف ڈبلیو او ایمبولینس فوری پہنچیں، روڈ کلیئر، ٹریفک روانی سے جاری ہے۔