ایمان مزاری اور شوہر پر فرد جرم کیلئے چھ اکتوبر مقرر

 اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف پولیس پر تشدد کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 6 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف پروٹوکول توڑنے اور پولیس پر تشدد کے کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا۔ دوران سماعت وکلا ریاست علی آزاد اور زینب عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر پروٹوکول توڑنے اور پولیس پر تشدد کے کیس میں چالان کی نقول ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وکلا کو فراہم کردی گئیں۔