اگلی سماعت پر استغاثہ کے تمام گواہ طلب ،ہادی علی چٹھہ کو دوبارہ ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم
اسلام آباد(آئی این پی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے متنازعہ ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف فرد جرم عائد کر دی۔جج محمد افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی، ایمان مزاری اور ہادی علی کی جانب سے صحت جرم سے انکار کر دیا گیا، عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے تمام گواہان کو طلب کر لیا جبکہ ہادی علی چٹھہ کو دوبارہ ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ میں مچلکے نہیں بھروں گا، آپ نے سال جیل میں رکھنا ہے تو رکھیں، ایمان مزاری نے کہا کہ آپ ہمیں گرفتار کروانا چاہتے ہیں، میری بھی ضمانت کینسل کروا دیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی