ایمان مزاری اور انکے شوہر پر فرد جرم کیلئے 6اکتوبر کی تاریخ مقرر

اسلام آباد(آئی این پی )  ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف پولیس پر تشدد کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6اکتوبر کی  تاریخ مقرر کردی گئی۔انسداددہشت گردی عدالت  میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف پروٹوکول توڑنے اور پولیس پر تشدد  کے کیس  کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے  کی، جس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا۔دوران سماعت وکیل ریاست علی آزاد اور زینب عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر پروٹوکول توڑنے اور پولیس پر تشدد کے کیس میں چالان کی نقول ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وکلا کو فراہم کر دی گئیں۔عدالت کے مطابق آئندہ سماعت پر ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد کی جائے گی، جس کیلئے   عدالت نے 6 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی تک کر دی ہے۔یاد رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔دریں اثنا  انسداد دہشت گردی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف تھانہ کوہسار میں درج احتجاج  کے کیس میں عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر نوٹس جاری کر دئیے