اسلا م آباد، ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف فرد جرم ٹل گئی

اسلام آباد(آئی این پی )اڈیالہ جیل میں بجلی کی بندش کے باعث عدم پیشی پر ایمان مزاری اور انکے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف فرد جرم ٹل گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے ملزمان کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کی آمد پر روٹ توڑنے اور لوگوں میں اشتعال پیدا کرنے کے کیس کی سماعت کی، پراسیکیوٹر راجا نوید اور ملزمان کے مرکزی وکلا کے جونئیر عدالت میں پیش ہوئے۔جونیئر وکیل نے استدعا کی کہ مرکزی وکلا ہائیکورٹ میں ہیں لہذا عدالت چالان کی کاپیاں اور تاریخ دے دے۔جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دئیے کہ چالان کی کاپیاں پہلے ہی دی جا چکی ہیں، آج عدالت نے اس کیس میں فرد جرم عائد کرنا ہے۔جونیئر وکیل نے کہا کہ کلائنٹ سے ملنے کی رسائی نہیں دی جا رہی، جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ وکالت ناموں پر دستخط ہو کر آ چکے ہیں