اسلام آباد(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت میںبیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف بیرئیر ہٹانے کے کیس کی سماعت ہوئی، جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ڈاکٹر شیریں مزاری وکیل ایمل خان مندوخیل، زینب جنجوعہ و دیگر کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، پراسیکیوٹر راجہ نوید عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔زینب جنجوعہ نے موقف اپنایا کہ عدالت حکم کے باوجود میری ملاقات نہیں کرائی ، کاپیز بھی ایمان اور ہادی کو نہیں دیں گئیں، میں دو گھنٹے جیل کے باہر انتظار کرتی رہی میری ملاقات عدالتی حکم کے باوجود نہیں کرائی گئی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو عدالت پیش کیا جائے