دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، دو افراد قتل، آئی جی کا نوٹس

 آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی
 لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے رحیم یار خان کے علاقے تھانہ بھونگ کی حدود میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او رحیم یار خان کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔ڈی پی او رحیم یار خان نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ مقتولین میں شاہ علی اور وزیر احمد شامل ہیں۔