نواز شریف سمیت متعدد اہم سیاسی شخصیات مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کر سکیں

اسلام آباد (آن لائن)پارلیمنٹ کے  مشترکہ اجلاس  میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات شریک نہ ہوئیں ،پیر کے روز صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمانی سال کے آغاز پر مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ،اجلاس میںسابق وزیر اعظم نواز شریف ، مولانا فضل الرحمان ، اختر جان مینگل، علامہ ناصر عباس شریک نہ ہوئے جبکہ مسلح افواج کے سربراہان  نے بھی اجلاس میں شرکت نہ کی ،وزیراعظم کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز بھی ایوان میں نہ آئے۔